اسرائیلی فوج نے 400 ٹن سے زائد دھماکہ خیز مواد استعمال کرتے ہوئے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کی دو کلومیٹر طویل سرنگ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے امیر سعید نے امریکہ کی جانب سے ایرانی جہازوں کو ضبط کیے جانے کی کارروائیوں کو ’قذاقی‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’ایران کو ان اقدامات کا جواب دینے کا حق حاصل ہے۔‘
- جنگ بندی کے باوجود اسرائیل نے جنوبی لبنان پر حملے تیز کر دیے، حزب اللہ کے 'انفراسٹرکچر' کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- یمنی اس انتظار میں ہیں کہ وہ آبنائے باب المندب کو بند کریں: ایرانی قومی سلامتی کمیٹی کے نائب چیئرمین علاؤالدین بروجردی
- بحری جہازوں پر قبضے کے امریکی اقدامات کا جواب دینے کا حق ہے: ایران کا اقوام متحدہ کو خط
- صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ امریکہ نے ایران کو عسکری طور پر شکست دے دی ہے اور یہ کہ تہران کو کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیے جائیں گے
- وائٹ ہاؤس میں اپنے اعزاز میں دیے گئے عشائیے کے دوران برطانوی شاہ چارلس کا نیٹو اتحاد کی اہمیت پر زور
جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کا جنوبی لبنان پر بڑا حملہ: بحری جہازوں پر قبضے کے امریکی اقدامات کا جواب دینے کا حق رکھتے ہیں، ایران