امریکہ کی جانب سے ایران کی ’طویل المدتی‘ ناکہ بندی کی تیاری کی اطلاعات کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ دوسری جانب بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے کہا ہے کہ ’مجھے شبہ ہے کہ ایران کا افزودہ یورینیم اب بھی اصفہان کے ایٹمی کمپلیکس میں موجود ہے۔‘
- جوہری معاہدہ ہونے تک بحری ناکہ بندی برقرار رہے گی: امریکی صدر ٹرمپ
- ٹرمپ کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کا الزام، سابق ایف بی آئی ڈایریکٹر نے خود کو حکام کے حوالے کر دیا
- عالمی منڈیوں میں برینٹ خام تیل کی قیمت 120 ڈالر تک پہنچ گئی
- ایرانی پارلیمان کے سپیکر باقر قالیباف کی تیل کی فی بیرل قیمت 140 ڈالر تک پہنچنے کی پیش گوئی
- ایرانی پرچم بردار بحری جہاز تسکا کے عملے کے چھ ارکان کو چھوڑ دیا گیا
ٹرمپ کا جوہری معاہدہ طے ہونے تک ایران کی ناکہ بندی برقرار رکھنے کے اعلان: تیل کی قیمتیں اضافے کے بعد 120 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی