صدر ٹرمپ کی جانب سے جوہری معاہدہ ہونے تک ایران کی بحری ناکہ بندی برقرار رکھنے کے اعلان کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اب خام تیل کی فی بیرل قیمت 120 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب جمعرات کو پاکستانی سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے اور اب تک انڈیکس میں چار ہزار پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
- ایران جنگ کے پیدا کردہ توانائی بحران کے باوجود امریکی معیشت 'انتہائی مضبوط' ہے: چیئرمین مرکزی بینک
- جوہری معاہدہ ہونے تک بحری ناکہ بندی برقرار رہے گی: امریکی صدر ٹرمپ
- ٹرمپ کو جان سے مارنے کی دھمکی کا الزام، سابق ایف بی آئی ڈایریکٹر عدالت کے سامنے پیش
- عالمی منڈیوں میں برینٹ خام تیل کی قیمت 120 ڈالر تک پہنچ گئی، پاکستانی سٹاک مارکیٹ میں مندی
- ایرانی پارلیمان کے سپیکر باقر قالیباف کی تیل کی فی بیرل قیمت 140 ڈالر تک پہنچنے کی پیش گوئی
ٹرمپ کا ایران کی طویل ناکہ بندی کا عندیہ: عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، پاکستانی سٹاک مارکیٹ میں چار ہزار پوائنٹس کی کمی