ایران آبنائے ہرمز پر اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا، علی نیکزاد

image

ایران کی پارلیمان کے ڈپٹی اسپیکر علی نیکزاد نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال اب پہلے جیسی نہیں رہے گی اور ایران اس اہم گزرگاہ پر اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ صوبہ ہرمزگان کے حکام اور سیکیورٹی فورسز کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا آبنائے ہرمز کو اپنی شرائط پر کھلوانے میں ناکام رہا ہے اور کسی بھی ممکنہ ناکہ بندی کی کوشش بھی کامیاب نہیں ہوگی۔

علی نیکزاد نے مزید کہا کہ اسرائیلی بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جبکہ امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کو بھی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ان کے مطابق دیگر ممالک کے جہاز ایران کی اجازت سے اس گزرگاہ سے گزر سکیں گے۔

دوسری جانب پاسداران انقلاب کے ترجمان نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فیصلہ سازی کی صلاحیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ انہیں ناممکن فوجی کارروائی اور ایک مشکل معاہدے میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے بھی امریکا پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو آبنائے ہرمز کو امریکی بحریہ کے لیے ”قبرستان“ بنا دیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US