بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن نے مقدمات اندراج کیخلاف وزیراعلیٰ کو درخواست بھجوادی

image

پنجاب بلئیرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران کلبس کی جلد بندش اور مالکان کے خلاف مقدمات کے اندراج پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کو باضابطہ درخواست ارسال کردی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اسنوکر واحد کھیل ہے جس نے عالمی سطح پر پاکستان کو سب سے زیادہ میڈلز جتوا کر دیے ہیں، لیکن موجودہ پابندیوں کے باعث اس کھیل کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق پنجاب میں بلئیرڈ اور اسنوکر کی سرکاری اکیڈمیز نہ ہونے کے برابر ہیں، جس کی وجہ سے نوجوان پلیئرز اپنی پریکٹس کے لیے نجی اسنوکر کلبس پر انحصار کرتے ہیں۔ رات آٹھ بجے کلبس کی بندش سے کھلاڑیوں کی تیاری بری طرح متاثر ہو رہی ہے، جبکہ لاہور تین ماہ بعد 'پنجاب اسنوکر کپ' کی میزبانی بھی کرنے جا رہا ہے۔

ایسوسی ایشن نے اپیل کی ہے کہ اسنوکر کلبس کو آٹھ بجے کاروبار بند کرنے کی پابندی سے استثنیٰ دیا جائے تاکہ کھلاڑی بلا تعطل اپنی پریکٹس جاری رکھ سکیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US