کراچی پولیس آفس کے قریب واقع موٹر سائیکل پارکنگ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں وہاں کھڑی درجنوں موٹر سائیکلیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرہ گاڑیوں میں کراچی پولیس آفس اور چھیپا ویلفیئر کے ملازمین کی موٹر سائیکلیں شامل ہیں، جن کی تعداد 20 سے زائد بتائی جا رہی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق، مبینہ طور پر نشے کے عادی افراد نے اس مقام پر آگ لگائی جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی۔
واقعے کے بعد شہری اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔