اسحاق ڈار کی زیر صدارت اہم اجلاس، کرشنگ سیزن کا جائزہ

image

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت چینی کی پیداوار سے متعلق ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں جاری کرشنگ سیزن کے اختتام پر صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران نائب وزیراعظم نے رواں سیزن میں چینی کی حوصلہ افزا پیداوار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف ملکی ضروریات پوری ہوں گی بلکہ مارکیٹ میں چینی کی دستیابی برقرار رکھنے اور قیمتوں میں استحکام لانے میں بھی مدد ملے گی۔

اجلاس میں رانا تنویر حسین، مصدق ملک اور طارق باجوہ سمیت وزارت صنعت، تجارت اور قومی غذائی تحفظ کے سیکریٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US