وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص میں کامیابی وطن عزیز کی تاریخ کا ایک روشن باب ہے اور یہ کامیابی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ مسلح افواج نے جس بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت سے ملک کا دفاع کیا، وہ قابلِ فخر ہے اور دشمن کو ایسی شکست دی گئی ہے جس کے اثرات وہ طویل عرصے تک محسوس کرے گا۔
وزیر دفاع نے شہباز شریف کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے بہترین رہنمائی فراہم کی جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر، ایئر چیف اور نیول چیف کی صلاحیتیں قابلِ تقلید ہیں۔