ائیر فرائیر میں آگ لگ سکتی ہے، اس سے کیسے بچیں؟

image

سوشل میڈیا پر ایک صارف کی جانب سے شیئر کیا گیا واقعہ تیزی سے توجہ حاصل کر رہا ہے، جس میں انہوں نے ایئر فرائر کے استعمال کے دوران پیش آنے والے خطرناک تجربے سے آگاہ کیا۔

صارف کے مطابق وہ اور ان کا خاندان روزمرہ زندگی میں ایئر فرائر کا کثرت سے استعمال کرتے ہیں، تاہم انہیں اس بات کا بالکل علم نہیں تھا کہ پیپر لائنرز باآسانی آگ پکڑ سکتے ہیں۔

اپنی اسٹوری میں صارف نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد وہ شدید خوفزدہ ہوگئے اور اب احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ لائنرز استعمال کرتے وقت اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ وہ درست طریقے سے رکھے گئے ہوں اور ان پر کوئی وزن موجود ہو تاکہ وہ اپنی جگہ سے نہ ہلیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس پوسٹ کے بعد متعدد دیگر صارفین نے بھی اسی نوعیت کے تجربات شیئر کیے، جس سے یہ واضح ہوا کہ یہ مسئلہ کافی عام ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایئر فرائر استعمال کرتے وقت خاص طور پر پیپر لائنرز کے حوالے سے احتیاط برتنا ضروری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US