وزیراعظم شہباز شریف گلگت پہنچ گئے، ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے

image

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے جہاں گورنر سید مہدی شاہ اور نگران وزیرِ اعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد نے ان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام بھی موجود ہیں۔ دورے کے دوران وزیرِ اعظم نے گورنر اور نگراں وزیرِ اعلیٰ سے ملاقاتیں کیں جن میں ترقیاتی منصوبوں، امن و امان اور انتظامی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم گلگت بلتستان میں سولر توانائی منصوبوں، سیف سٹی پراجیکٹ، لیپ ٹاپ اسکیم اور یوتھ بزنس و ایگری لون اسکیم کا افتتاح کریں گے جبکہ چار دانش اسکولز کا سنگِ بنیاد بھی رکھا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US