معرکہ حق کی عظیم فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کیپٹن محمد زوہیب الدین شہید کی قبر پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھا کر فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر شہید کے والد احسام الدین بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے شہید کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور کیپٹن زوہیب الدین کی عظیم قربانی پر انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
ملک فیصل ایوب کھوکھر کا کہنا تھا کہ 'بنیان المرصوص' کی کامیابی ہمارے شہداء کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے اور ایک سال قبل بھارتی مسلح افواج اور ان کے دفاعی نظام کو عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہماری آزادی، خود مختاری اور قومی سلامتی کی ضمانت ہیں اور قوم اپنے ان بہادر سپوتوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ ان کے بقول اس کامیابی نے پوری قوم کو اتحاد اور ایثار کا ایک نیا پیغام دیا ہے۔