اسلام آباد میں آج صبح سے فضائی حدود میں فلائی پاسٹ کی تربیتی مشقیں شروع کردی گئی ہیں، جس کے باعث شہر کی فضا میں جنگی طیاروں اور دیگر فضائی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
حکام کے مطابق یہ سرگرمیاں معمول کی تربیتی مشقوں اور ایک قومی تقریب کی تیاریوں کا حصہ ہیں۔ مشقوں کے دوران مختلف جنگی طیارے فضائی مظاہرے اور فلائی پاسٹ کی ریہرسل میں حصہ لے رہے ہیں۔
انتظامیہ نے شہریوں کو آگاہ کیا ہے کہ فضائی سرگرمیوں میں اضافے پر کسی قسم کی تشویش یا خوف میں مبتلا نہ ہوں، کیونکہ یہ تمام کارروائیاں معمول کے تربیتی شیڈول کے تحت انجام دی جا رہی ہیں۔