سینیٹ کے اجلاس کے دوران سینیٹر عابد شیر علی اور سینیٹر مولانا عطاء الرحمان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جس کے باعث ایوان میں کچھ دیر کے لیے کشیدگی پیدا ہوگئی۔
اجلاس کے دوران دونوں ارکان کے درمیان بحث اس حد تک بڑھ گئی کہ ماحول بگڑ گیا جس پر چیئرپرسن کی حیثیت سے اجلاس کی صدارت کرنے والی سینیٹر شیری رحمان نے فوری مداخلت کرتے ہوئے دونوں کو اپنی نشستوں پر بیٹھنے کی ہدایت کی اور صورتحال کو قابو میں کیا۔
شیری رحمان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایوان میں نہ مذہب کے خلاف بات کی جا رہی ہے اور نہ ہی ریاست کے خلاف کسی قسم کی گفتگو برداشت کی جا سکتی ہے۔
بعد ازاں ایوان کی کارروائی کچھ دیر کے لیے معطل کرنے کے بعد اجلاس کو پیر کی شام 5 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔