یو اے ای سے پاکستانیوں کی ٹارگٹ ڈیپورٹیشن کی خبریں بے بنیاد ہیں، وزارت داخلہ

image

وزارت داخلہ نے متحدہ عرب امارات سے پاکستانی شہریوں کی مبینہ ٹارگٹ ڈیپورٹیشن سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں قیاس آرائیوں اور بدنیتی پر مبنی قرار دے دیا۔

وزارت داخلہ کے مطابق کسی خاص ملک، مسلک یا طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو نشانہ بنا کر بے دخل نہیں کیا جا رہا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیپورٹیشن کا عمل صرف متعلقہ ممالک کے قوانین، ویزا شرائط کی خلاف ورزی یا غیر قانونی دستاویزات کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

وزارت داخلہ نے واضح کیا کہ پاکستانی شہری بدستور یو اے ای کے ویزے حاصل کر رہے ہیں اور ویزا اجرا کا عمل معمول کے مطابق جاری ہے۔ وزارت کے مطابق جھوٹی اور گمراہ کن خبریں مذموم مقاصد کے تحت پھیلائی جا رہی ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل اور معاملات متعلقہ ممالک کے ساتھ سفارتی ذرائع سے اٹھائے جاتے ہیں تاکہ شہریوں کے حقوق اور مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US