معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قوم اور افواج کو مبارکباد

image

معرکۂ حق کی کامیابی کے ایک سال مکمل ہونے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے افواجِ پاکستان اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس تاریخی کامیابی کو قومی اتحاد، قربانی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظہر قرار دیا۔

اس موقع پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے بھی افسران اور جوانوں کو معرکۂ حق کی تاریخی فتح پر مبارکباد پیش کی۔

افواجِ پاکستان کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ قومی یکجہتی، احترام اور تشکر کے جذبے کے ساتھ منایا جانے والا یہ دن پیشہ ورانہ مہارت، بہادری اور اتحاد کے پائیدار عزم کا ثبوت ہے۔

پیغام میں اس عزم کا اعادہ بھی کیا گیا کہ مسلح افواج قوم کے تعاون سے ملک کے دفاع، سلامتی اور استحکام کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US