اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی تجویز وفاقی حکومت کو ارسال کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 42 روپے تک اضافے کی سمری بھجوائی گئی ہے۔ مجوزہ اضافے کی منظوری کی صورت میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور درآمدی لاگت میں اضافے کے باعث نئی قیمتوں کی تجویز تیار کی گئی۔ وفاقی حکومت سمری کا جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق منظوری کے بعد آئندہ 15 روزہ مدت کے لیے کیے جانے کا امکان ہے۔