فلپائنی ڈاکٹر نے سوشل میڈیا کے ذریعے والدہ کا حج کا خواب پورا کردیا

image

فلپائن سے تعلق رکھنے والی 33 سالہ ڈاکٹر فاطمہ نے سوشل میڈیا کو صرف تفریح نہیں بلکہ اپنی والدہ کا حج کا خواب پورا کرنے کا ذریعہ بنا لیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ڈاکٹر فاطمہ دن میں اپنی ملازمت کرتی تھیں جبکہ رات کے وقت ٹک ٹاک لائیو سیشنز کے دوران صابن فروخت کرتی رہیں جس کے ذریعے انہوں نے 6 ہزار سے زائد صابن فروخت کر کے حج کے اخراجات جمع کیے۔

رپورٹ کے مطابق ان کی 61 سالہ والدہ 4 مئی کو سعودی عرب روانہ ہو چکی ہیں جہاں وہ حج کی سعادت حاصل کریں گی۔

ڈاکٹر فاطمہ کا کہنا ہے کہ ان کی سب سے بڑی خواہش والدہ کو حج پر بھیجنا تھا جس کے لیے انہوں نے مسلسل محنت کی اور تھکن کے باوجود رات گئے تک کام جاری رکھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US