ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کا معاملہ سینیٹ تک پہنچ گیا، جامع رپورٹ طلب

image

ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کا معاملہ سینیٹ تک پہنچ گیا، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے کیس کا باضابطہ نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی اے این ایف سے جامع رپورٹ طلب کرلی۔

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین فیصل سلیم کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں انمول عرف پنکی کیس پر تفصیلی غور کیا گیا۔ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں ڈی جی اے این ایف کو طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ مکمل رپورٹ پیش کی جائے۔

چیئرمین کمیٹی فیصل سلیم نے کہا کہ بتایا جائے انمول عرف پنکی کن افراد کو منشیات فراہم کر رہی تھی اور اس کے نیٹ ورک میں کون کون شامل تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ منشیات کی ترسیل کے تمام پہلوؤں اور متعلقہ افراد کی تفصیلات بھی سامنے لائی جائیں۔

اجلاس کے دوران سینیٹر ثمینہ زہری نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا رپورٹس میں دیکھا کہ ایک مبینہ جرائم پیشہ خاتون کھلے عام عدالتوں میں پیش ہو رہی ہے، جبکہ منشیات فروش اور ڈاکو آزادانہ گھوم رہے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ عوام کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیوں نہیں کیے جا رہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US