حکومت سندھ نے کاروباری اوقات پر عائد پابندیاں ختم کر دیں

image

حکومت سندھ نے کفایت شعاری مہم کے تحت لگائی گئی پابندیاں ختم کرتے ہوئے کراچی سمیت صوبے بھر میں مارکیٹوں اور کاروباری مراکز کے اوقات کار بحال کر دیے ہیں۔

نئے نوٹیفکیشن کے مطابق اب تمام دکانیں، مارکیٹیں، شاپنگ مالز، ہوٹل اور ریسٹورنٹس معمول کے مطابق کھلے رہ سکیں گے جبکہ وقت کی پابندی ختم کر دی گئی ہے۔

حکومت سندھ کی جانب سے گزشتہ ماہ کفایت شعاری پالیسی کے تحت جاری کیا گیا نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیا گیا ہے۔

اس سے قبل پنجاب حکومت بھی یکم جون تک کاروباری اوقات میں نرمی کا اعلان کر چکی ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں مارکیٹوں، شاپنگ مالز، ہوٹلوں، کھانے پینے کی دکانوں اور ریسٹورنٹس پر رات 8 بجے تک کی پابندی ختم کر دی گئی تھی۔

کاروباری حلقوں نے سندھ حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس اقدام سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US