پاکستان نے جون کے لیے پیٹرولیم اسٹریٹجک ذخائر محفوظ کرلیے

image

وزارتِ پیٹرولیم نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر جون کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کے اسٹریٹجک ذخائر محفوظ کرلیے ہیں۔

وزارتِ پیٹرولیم کے حکام کے مطابق توانائی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے 446 میٹرک ٹن خام تیل کا ذخیرہ یقینی بنایا گیا ہے جبکہ 201 میٹرک ٹن ڈیزل کے انتظامات بھی مکمل کرلیے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر 98 میٹرک ٹن پیٹرول حاصل کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ 18 میٹرک ٹن جیٹ فیول بھی محفوظ کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ایندھن کی فراہمی متاثر نہ ہو۔

ذرائع کے مطابق 12 دنوں کے لیے JP-8 فیول کے ذخائر بھی تیار رکھے گئے ہیں جبکہ جون کے لیے 18 میٹرک ٹن ایل پی جی کا بندوبست بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔

وزارتِ پیٹرولیم کے مطابق خطے کی صورتحال کے پیشِ نظر توانائی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پیشگی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور مستقبل میں طویل المدتی توانائی منصوبہ بندی پر بھی کام جاری رہے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US