وفاقی شرعی عدالت سے حکومتی قانون سازی کالعدم، خودکشی جرم قرار

image

وفاقی شرعی عدالت نے خودکشی قانون سے متعلق کیس کا پہلے سے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے خودکشی کو جرم قرار دیدیا ہے اور اس حوالے سے کی گئی حکومتی قانون سازی کو غیر اسلامی قرار دے کر کالعدم کرتے ہوئے 2022 کے ایکٹ کے خلاف درخواستیں منظور کرلیں۔

یہ فیصلہ فیڈرل شریعت کورٹ کے چیف جسٹس اقبال حمیدالرحمان، جسٹس محمد انور اقبال اور جسٹس امیر خان پر مشتمل بینچ نے جاری کیا۔

واضح رہے کہ سال 2022 کی قانون سازی میں خودکشی کی کوشش کو جرم قرار دینے کی شق کو حذف کردیا گیا تھا، تاہم وفاقی شرعی عدالت نے آج ضابطہ فوجداری کے اسی سیکشن کو دوبارہ بحال کردیا ہے جسے سابقہ ایکٹ سے ڈیلیٹ کیا گیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US