منشیات فروش انمول عرف پنکی کے سہولت کاروں کی عدالتی تحویل چیلنج

image

کراچی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں منشیات فروش انمول عرف پنکی کے مبینہ سہولت کاروں کی عدالتی تحویل (جیل کسٹڈی) کو چیلنج کردیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے ملزمان کو جیل بھیجنے کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کی گئی تھی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزمان کو آج ہی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی 12 کی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل عدالت نے دونوں سگے بھائیوں، ملزم ذیشان الرحمان اور سہیل الرحمان کو عدالتی تحویل میں جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

دوسری جانب، مقدمات میں ریمانڈ کے حصول کے لیے مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی کو عدالت میں پیش کرنے کے حوالے سے پولیس سٹی کورٹ پہنچ گئی ہے اور تفتیشی افسران نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت سے ایک خاص اجازت طلب کی ہے۔

پولیس حکام کا موقف ہے کہ ملزمہ کو سٹی کورٹ میں پیش کرنا سیکیورٹی کے لحاظ سے انتہائی خطرناک ہوسکتا ہے اور وہاں سیکیورٹی کے شدید خدشات موجود ہیں۔ اس لیے پولیس نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ملزمہ انمول کو سٹی کورٹ لانے کے بجائے جوڈیشل کمپلیکس (جیل کمپلیکس) میں پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US