گورنر سندھ کا اسرائیلی فوج کے ہاتھوں سعد ایدھی کی گرفتاری پر اظہار تشویش

image

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے امدادی مشن پر جانے والے سماجی کارکن سعد ایدھی کی اسرائیل میں گرفتاری پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ انسانیت کی خدمت کرنے والوں کو اس طرح روکنا عالمی انسانی اقدار اور قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سعد ایدھی اور ان کے ساتھی مظلوم فلسطینی عوام کے لیے خوراک، ادویات اور دیگر ضروری امدادی سامان لے کر جا رہے تھے۔

سید محمد نہال ہاشمی نے واضح کیا کہ فلاحی رضاکاروں کو حراست میں لینا انسان دوستی کے جذبے کو دبانے کی ایک ناکام کوشش ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لے اور امدادی کارکنوں کی محفوظ اور جلد رہائی کو یقینی بنائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوری پاکستانی قوم انسانیت کی خدمت کرنے والے ہر فرد کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے اور فلسطینی عوام کی امداد و حمایت کے لیے اٹھنے والی ہر آواز دراصل انسانیت کی آواز ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US