منشیات فروش ملزمہ انمول عرف پنکی کی عدالت میں پیشی کے دوران اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) کی خلاف ورزی کے معاملے پر قائم تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی حتمی رپورٹ کراچی پولیس چیف کو پیش کردی ہے۔
کے پی او ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی نے اس معاملے کی باریک بینی سے جانچ پڑتال کے لیے 4 روز تک تفتیش کی، جس کے دوران مختلف افسران اور اہلکاروں کے بیانات قلمبند کیے گئے۔ اس انکوائری کے تحت مجموعی طور پر 10 سے زائد پولیس افسران اور اہلکاروں سے پوچھ گچھ کی گئی اور ان کے بیانات ریکارڈ کا حصہ بنائے گئے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں عدالت پیشی کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی اور غفلت برتنے کے ذمہ دار ٹھہرائے گئے افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔