کے الیکٹرک نے 10 گھنٹے طویل مینٹیننس شٹ ڈاؤن کا شیڈول جاری کردیا

image

کے الیکٹرک نے شہرِ قائد کے متعدد علاقوں میں بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری کے لیے 'مینٹیننس شٹ ڈاؤن' کا شیڈول جاری کیا ہے، جس کے تحت نظام کی ضروری مرمت کے باعث آج مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

آج 20 مئی بروز بدھ کو کراچی کے 32 فیڈرز پر مرمت کا کام کیا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں صبح سے شام تک مختلف اوقات میں 10 گھنٹے تک بجلی بند رہے گی۔ کے الیکٹرک کے مطابق ہر فیڈر کے لیے بندش کا الگ وقت مقرر کیا گیا ہے۔

متاثرہ علاقوں اور فیڈرز میں ابو زر بیکری RMU، امبر گارمنٹس، بوس، بفر زون پمپ، کریک کلب، کرسٹل آئس، ڈیفنس پمپنگ-1، ڈی ایچ کھڈرو، عید گاہ RMU، امار گیگا کراچی لمیٹڈ، فلک ٹاور (گل آئس)، فیصل گارمنٹ، غازی ٹاؤن، گلشنِ حِسام، گلشنِ زبیدہ، ہری مسجد RMU، حسن کولڈ، حیات بیگ، جہانگیر رحمان، کالا اسکول، کے بی آر سوسائٹی، کھڈا آبادی RMU، کے ایچ ای غازی پمپنگ، کورنگی ٹیلی ایکسچینج 02، لکی سینٹر، مچھر کالونی اور ملیر وائرلیس شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ماربل انڈسٹری RMU، ماریا ہومز (سابقہ صائمہ ایونیو)، مسجدِ قبا، معمارآباد، مون نیٹ، نیپا پمپنگ، نوبل پوائنٹ، نوری پولیس، پاک فیور مل، پاک لینڈ، پاکستان اسٹیل RMU، پاکستان کالج (اولڈ ناظم آباد-1)، پیر محفوظ RMU، PNSC، پول-15 (KDA چورنگی) + کیپ، قندھاری فلور، رابعہ سٹی، رنگین سینما، صدیق ری-رولنگ، صائمہ عریبین ولاز-1، شمس الدین، سکندر آئرن، سوہنی ریزورٹ RMU، اسپیشل ایجوکیشن، ٹریٹمنٹ پلان، عثمان ٹیرس، ونڈر بریڈ (لال شہباز) اور ظفر آئس کے علاقوں میں بھی بجلی معطل رہے گی۔

کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ یہ شٹ ڈاؤن ضروری مرمت اور نظام کی بہتری کے لیے کیا جا رہا ہے تاکہ مستقبل میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مقررہ اوقات کو مدنظر رکھتے ہوئے متبادل انتظامات کرلیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US