وزیراعظم کا بیت المال کو درخواستوں پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت

image

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے مینجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال کیپٹن (ر) شاہین بٹ نے ملاقات کی، جس میں ادارے کی کارکردگی اور فلاحی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران ایم ڈی بیت المال نے وزیرِ اعظم کو ادارے کی مجموعی کارکردگی اور مستحق افراد کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مستحق، نادار اور کمزور طبقات کو بروقت سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور حکومت عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

وزیرِ اعظم نے بیت المال میں موصول ہونے والی درخواستوں پر عملدرآمد کے عمل کو مزید تیز کرنے اور درخواست جمع کروانے کے طریقہ کار کو آسان اور مؤثر بنانے کی ہدایت بھی جاری کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US