آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ سے متعلق اہم اجلاس آج طلب

image

وزیراعظم شہباز شریف نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ سے متعلق اہم اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بجٹ تیاریوں، حکومتی ترجیحات اور مختلف شعبوں کے لیے مالی وسائل کی تقسیم کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس کے دوران مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کی جانب سے بجٹ تجاویز بھی پیش کی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اہم وزارتوں کی مالی ضروریات پر بھی بریفنگ دی جائے گی، جبکہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی مجموعی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں بجٹ سے متعلق اہم فیصلوں اور پالیسی ہدایات کا امکان ہے، جن کا مقصد آئندہ مالی سال کے لیے مالیاتی ترجیحات کو حتمی شکل دینا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US