چین کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گیا

image

کائی ڈیفانگ کی قیادت میں چین کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چینی وفد کا استقبال قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے کیا، جبکہ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی اور پاک چین پارلیمانی دوستی گروپ کی کنوینر رومینہ خورشید عالم بھی موجود تھیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق چینی وفد 20 سے 21 مئی 2026 تک اسلام آباد میں قیام کرے گا، جہاں وہ پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے حوالے سے منعقد ہونے والی تقریبات میں شرکت کرے گا۔

پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے پر دونوں ممالک کی قیادت اور پارلیمانی سطح پر مختلف تقریبات کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US