حکومت زکوٰۃ کے مستحق عوام سے فی لیٹر پیٹرول پر 117 روپے وصول کررہی ہے، حافظ نعیم

image

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرولیم لیوی کو غریب دشمن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت زکوٰۃ کے مستحق نادار شہریوں سے بھی ہر لیٹر پیٹرول پر 117 روپے لیوی وصول کر رہی ہے، جو عوام کا معاشی قتل اور ظلم کی انتہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اس وقت محدود تنخواہ دار طبقے کے لیے اپنے ماہانہ اخراجات پورے کرنا ناممکن ہو چکا ہے اور عوام سے پیٹرولیم لیوی کی صورت میں انتہائی تکلیف دہ ٹیکس بٹورا جا رہا ہے۔

انہوں نے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ صرف رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران عوام سے 1200 ارب روپے سے زائد کی لیوی وصول کی جاچکی ہے، جبکہ 30 جون تک ان ظالمانہ وصولیوں کا حجم 1700 ارب روپے تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ان کی جماعت نے پیٹرولیم لیوی کو آئینی عدالت میں چیلنج کردیا ہے۔ انہوں نے عدالت پر زور دیا کہ وہ آئینی حدود سے تجاوز کرکے نافذ کی جانے والی اس لیوی کے خلاف فوری اور سخت ایکشن لے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US