پاک چین دوستی کے 75 سال مکمل ہونے پر سینیٹ میں قرارداد متفقہ طور پر منظور

image

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے بطور قائد ایوان سینیٹ میں پاک چین دوستی اور برادرانہ تعلقات کی توثیق سے متعلق قرارداد پیش کی، جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

یہ قرارداد پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 برس مکمل ہونے کے موقع پر پیش کی گئی۔

اپنے خطاب میں اسحاق ڈار نے پاکستان اور چین کی قیادت اور عوام کو اس تاریخی موقع پر دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور مشترکہ امنگوں پر مبنی ہیں، جو گزشتہ 75 برس کے دوران مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین تعلقات علاقائی امن، استحکام اور ترقی کے لیے بنیادی اہمیت رکھتے ہیں اور دونوں ممالک ہر شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

نائب وزیراعظم نے سیاسی، اقتصادی، اسٹریٹیجک اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی آہنی دوستی کو آنے والی نسلوں تک منتقل کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US