ایف بی آر کا اہم فیصلہ: ہفتہ اور اتوار کو دفاتر کھلے رکھنے کا اعلان

image

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس دہندگان کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے اہم اعلان کیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق ادارے کے تمام ذیلی دفاتر جن میں ایل ٹی اوز، ایم ٹی اوز، سی ٹی اوز اور آر ٹی اوز شامل ہیں، ہفتہ 23 مئی اور اتوار 24 مئی 2026 کو بھی کھلے رہیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ان دونوں دنوں کے دوران تمام فیلڈ دفاتر معمول کے اوقات کار کے مطابق کام جاری رکھیں گے تاکہ ٹیکس دہندگان اپنے امور بروقت نمٹا سکیں۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ٹیکس سروسز کی فراہمی کو بہتر بنانے، عوامی سہولت بڑھانے اور ٹیکس دہندگان کے لیے آسانی پیدا کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US