وفاقی بجٹ پر مشاورت جاری، آئی ایم ایف مشن کے قیام میں 2 روز توسیع

image

آئی ایم ایف کے مشن کا پاکستان میں قیام مزید دو روز کے لیے بڑھا دیا گیا ہے، جبکہ آئندہ وفاقی بجٹ کے حوالے سے پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ پر دونوں جانب سے مشاورت کا سلسلہ بدستور جاری ہے، تاہم اہم مالی اہداف پر تاحال مکمل اتفاق رائے نہیں ہو سکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں ریونیو اقدامات، اخراجات کے منصوبوں اور معیشت کے استحکام کے لیے وسیع مالیاتی اصلاحات پر تفصیلی غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن کے دورے میں توسیع کا مقصد مزید بات چیت کے ذریعے آئندہ مالی سال کے بجٹ تجاویز اور معاشی اہداف کو حتمی شکل دینا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری مذاکرات کو ملکی معاشی اصلاحاتی پروگرام اور مستقبل میں مالی معاونت کے تسلسل کے لیے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US