وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے ارکان کی تعداد میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔
حکومتی فیصلے کے تحت وفاقی وزیر برائے تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو اقتصادی رابطہ کمیٹی (ECC) کا رکن شامل کر لیا گیا ہے۔
وزیرِ اعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ای سی سی میں بطور رکن فعال کردار ادا کریں گے اور ملک و قوم کی ترقی میں اپنا بھرپور حصہ ڈالیں گے۔