جی ایچ کیو حملہ کیس، 12 مفرور مجرمان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم

image

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں 12 مجرم مفروران کے ضمانتی مچلکے اور سیکیورٹی بانڈز ضبط کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

عدالتی حکام کے مطابق شوکاز نوٹسز کے جواب میں ضمانت دہندگان کی جانب سے جمع کرائے گئے مؤقف کو غیر تسلی بخش قرار دیا گیا۔ عدالت نے ہر ضمانت دہندہ پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں چھ ماہ قید کی سزا دی جائے گی۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ ضمانتی مچلکوں کی ضبطی کے ساتھ قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

یاد رہے کہ اسی کیس میں عدالت پہلے ہی 47 مفرور ملزمان کو 10 سال قید کی سزا سنا چکی ہے۔ عدالت نے مئی 9 سے متعلق دیگر مقدمات میں بھی مفرور ملزمان کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US