ڈی جی آئی ایس پی آر نے اقراء یونیورسٹی اسلام آباد کے طلبا و اساتذہ سے خصوصی نشست کی جس میں قومی سلامتی، معرکۂ حق، انفارمیشن وارفیئر اور میڈیا لٹریسی کے موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
سیشن کے دوران طلبا نے مختلف سوالات کیے جن پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے مدلل اور حقائق پر مبنی جوابات دیے۔ طلبا کے مطابق اس نشست نے پاکستان اور نوجوانوں کے کردار سے متعلق ان کے کئی سوالات اور ابہام دور کر دیے۔
شرکاء نے سیشن کو نہایت معلوماتی اور مؤثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا اور کمیونیکیشن کے طلبا کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور میڈیا لٹریسی سے متعلق گفتگو خاص طور پر مفید اور دلچسپ رہی۔
طلبا اور اساتذہ نے معرکۂ حق کے دوران پاک افواج کی قربانیوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
نشست کے اختتام پر شرکاء نے اسے مثبت، تعمیری اور نتیجہ خیز اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے سیشنز نوجوانوں اور افواجِ پاکستان کے درمیان رابطے اور آگاہی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اور ان کا باقاعدہ انعقاد ضروری ہے۔