عید پر 3 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ، پہلی بار پشاور نظرانداز

image

پاکستان ریلویز نے عید الاضحیٰ کے موقع پر مسافروں کی سہولت کے لیے 3 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے، جن میں 7 سے 8 کوچز شامل ہوں گی۔

شیڈول کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین 23 مئی کو کوئٹہ سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی، جبکہ دوسری ٹرین 24 مئی کو کراچی سے راولپنڈی کے لیے براستہ ملتان، فیصل آباد اور سرگودھا چلے گی۔ اسی طرح تیسری اسپیشل عید ٹرین 25 مئی کو کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔

واضح رہے کہ پہلی بار عید کے موقع پر پشاور کو نظر انداز کردیا گیا ہے اور پشاور کے لیے کراچی، لاہور یا کوئٹہ سے کوئی عید ٹرین نہیں چلے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US