کراچی: خواجہ سرا کے قاتل کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

image

کراچی کے علاقے شیرشاہ میں خواجہ سرا کے قتل کے کیس میں عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن کیماڑی مسرور جتوئی کے مطابق، سال 2022 میں ماجد سعید نامی خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا تھا، جس کا مقدمہ تھانہ شیرشاہ میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج تھا۔

واقعے کے بعد کیماڑی انویسٹی گیشن ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کا معمہ حل کیا اور ملزم محمد نعمان کو گرفتار کیا۔

پولیس کی مؤثر تفتیش اور مضبوط شواہد کی بنیاد پر عدالت نے ملزم محمد نعمان کو عمر قید بامشقت کی سزا سنائی اور اس پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US