مری میں دفعہ 144 نافذ، مری مال روڈ پر بیچلر سیاحوں کے داخلے پر پابندی

image

ضلعی انتظامیہ نے مری میں سیاحوں کے بڑھتے رش اور امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر آج سے 31 مئی تک دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مری مال روڈ پر صرف فیملی سیاحوں کو داخلے کی اجازت ہوگی، جبکہ بیچلر سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فیصلے کا مقصد سیاحوں کو محفوظ اور پرامن ماحول فراہم کرنا اور غیر ضروری ہجوم پر قابو پانا ہے۔

حکام نے سیاحوں سے ہدایت کی ہے کہ وہ مری کا سفر کرنے سے قبل نئی پابندیوں اور انتظامات کو مدِنظر رکھیں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US