شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

image

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کےعلاقے سپن وام میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا جس دوران دہشتگرد سرغنہ عمر عرف جان میر سمیت 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگرد عمر عرف جان میر نے سپن وام میں بوبالی مسجد کے اطراف زیر زمین بنکر، سرنگیں اور بارودی جال بچھا رکھا تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ خارجی سرغنہ عمر عرف جان میر کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر تھی جبکہ ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر دہشت گرد حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US