پاکستان میں ماحول دوست شپ ری سائیکلنگ نظام متعارف

image

پاکستان نے شپ ری سائیکلنگ کے عالمی معیار کے ہانگ کانگ کنونشن پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے جس کے بعد ملک باضابطہ طور پر اس معاہدے کو نافذ کرنے والا 23 واں ملک بن گیا ہے۔

یہ اعلان وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری نے کیا۔ ان کے مطابق ہانگ کانگ کنونشن کے نفاذ کے لیے قانون سازی مکمل کر لی گئی ہے جبکہ سینیٹ نے جہازوں میں خطرناک مواد کی فہرست کا بل 2026 بھی منظور کر لیا ہے۔

وزیر بحری امور نے کہا کہ شپ ری سائیکلنگ سیکٹر میں خطرناک مواد کی نگرانی کا مربوط نظام متعارف کرایا جا رہا ہے جبکہ ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کے لیے جدید ٹریسنگ سسٹم اور جہازوں کی لازمی انسپکشن و سرٹیفکیشن کا نظام بھی شامل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام ماحول دوست شپ بریکنگ کے فروغ، مزدوروں کی حفاظت اور گڈانی شپ بریکنگ انڈسٹری کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اہم سنگ میل ہے، جس سے عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ مزید مضبوط ہوگی۔وزارت بحری امور کو اس نظام کی عملدرآمد اور رپورٹنگ کے لیے قومی فوکل باڈی مقرر کیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US