اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

image

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مئی کے لیے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کے صارفین کے لیے ایل این جی مہنگی کردی گئی ہے۔

اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 3.51 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 16.04 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہوگئی ہے۔

اسی طرح سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے صارفین کے لیے ایل این جی 3.43 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کر دی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 16.98 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی ہے۔اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US