بجلی صارفین جعلی سبسڈی اسکیموں اور کیو آر کوڈ فراڈ سے محتاط رہیں، پاور ڈویژن

image

پاور ڈویژن نے بجلی صارفین کو جعلی سبسڈی اسکیموں اور کیو آر کوڈ فراڈ سے محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق بعض ہیکرز اور جرائم پیشہ عناصر حکومتی سبسڈی اسکیم کی آڑ میں صارفین کی ذاتی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ صارفین کو ایک مخصوص لنک پر کلک کرنے اور چار مراحل میں اپنی معلومات درج کرنے کا کہا جاتا ہے، جس کے بعد انہیں 6 ہندسوں والا کوڈ بھی فراہم کرنے کی ہدایت دی جاتی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بعض عناصر کیو آر کوڈز کے ذریعے صارفین کا ڈیٹا چوری کرکے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں، جبکہ اس حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

پاور ڈویژن نے واضح کیا ہے کہ بجلی بل کے علاوہ کسی دوسرے پلیٹ فارم پر صارفین کی معلومات درج نہیں کی جا سکتیں اور معلومات کے اندراج کا یہ طریقہ کار غیر قانونی اور غلط ہے۔

ترجمان نے بجلی صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی سبسڈی کے حصول کے لیے نہ تو کسی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اپنی معلومات درج کریں اور نہ ہی کسی کاغذی فارم میں حساس معلومات فراہم کریں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US