نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں ملک بھر میں اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں تمام صوبوں اور خطوں میں قومی ترقیاتی ترجیحات کے مطابق انفراسٹرکچر اور سماجی شعبوں سے متعلق منصوبوں کی منظوری دی گئی۔
منظور شدہ اہم منصوبوں میں ایم ایل ون کا تفصیلی ڈیزائن، ہویلیاں ڈرائی پورٹ، لواری ٹنل تک رسائی، تھر کول ریل رابطہ، کچھی کینال، خیبر پختونخوا میں آبپاشی کی بہتری، جناح ہسپتال اسلام آباد، سندھ ہیومن کیپیٹل 1000 ڈیز پروگرام، سندھ فلڈ بحالی معاونت اور دیامر بھاشا ڈیم سے متعلق انتظامات شامل ہیں۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت انفراسٹرکچر کی ترقی، عوامی خدمات کی بہتری، علاقائی توازن اور طویل المدتی معاشی استحکام پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔