آرمڈ فورسز نرسنگ سروسز انسانیت، خدمت اور وفاداری کی علامت قرار

image

آرمڈ فورسز نرسنگ سروسز کو جذبۂ خدمت، استقامت اور غیر متزلزل عزم کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہاں تربیت حاصل کرنے والی خواتین صرف نرسز نہیں بلکہ ”وفا کے مجاہد“ ہیں، جو انسانیت کی بے لوث خدمت کیلیے ہر فرق سے بالاتر ہو کر اپنی ذمہ داریاں انجام دیتی ہیں۔

تقریب سے خطاب میں کہا گیا کہ آرمڈ فورسز نرسنگ سروسز سے وابستہ خواتین اپنی آرام، ذاتی آسائش اور خاندانی وقت کی قربانی دے کر مریضوں کی دیکھ بھال اور صحت یابی کیلیے دن رات خدمات سرانجام دیتی ہیں۔

مقررین کا کہنا تھا کہ ان خواتین کی پیشہ ورانہ لگن اور قربانی کا جذبہ نہ صرف قوم بلکہ پوری انسانیت کیلیے خدمت اور فرض شناسی کی اعلیٰ مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نرسز مشکل حالات میں بھی اپنے فرائض انتہائی جذبے اور عزم کے ساتھ انجام دیتی ہیں، جو ان کی وطن سے وفاداری اور انسان دوستی کا واضح ثبوت ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US