کراچی کی ترقی کیلیے وصول کردہ 1500 ارب کہاں خرچ ہوئے؟ صنعتکاروں کا سوال

image

پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومتِ سندھ کو صنعتکاروں کی جانب سے کراچی کی ترقی کیلیے وصول کیے گئے اربوں روپے کے استعمال پر سخت سوالات کا سامنا ہے۔

صنعتکاروں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ گزشتہ پانچ برس کے دوران انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس کی مد میں تقریباً 1500 ارب روپے وصول کیے گئے، تاہم یہ رقم شہر کی ترقی پر واضح طور پر خرچ ہوتی نظر نہیں آئی۔

سابق نائب صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری شبیر منشا نے کہا کہ اگر یہ رقم کراچی پر خرچ کی جاتی تو اس کے اثرات واضح طور پر نظر آتے۔ ان کے مطابق کراچی اس وقت ایڈہاک بنیادوں پر چل رہا ہے اور حکومت اس وقت حرکت میں آتی ہے جب کوئی بڑا حادثہ پیش آتا ہے۔

صنعتکاروں نے صوبائی حکومت سے اس فنڈ کے استعمال پر تفصیلی وضاحت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کی ترقی کیلیے مختص رقوم کے شفاف استعمال کو یقینی بنایا جائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US