لیگی ایم پی اے اور اداکارہ کا معاملہ میرٹ کے مطابق نمٹایا جائے گا، مریم نواز

image

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ن لیگ کے ایک رکن صوبائی اسمبلی اور ایک میڈیا شخصیت کے درمیان پیش آنے والا معاملہ ذاتی نوعیت کا ہے، جسے قانون اور میرٹ کے مطابق نمٹایا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی خاتون کو ہراساں کرنے، دھمکیاں دینے یا اس کا استحصال کرنے کی کوشش میں ملوث افراد کو ہرگز رعایت نہیں دی جائے گی، اور قانون کی نظر میں سب برابر ہیں، چاہے ان کا تعلق کسی بھی عہدے، حیثیت یا سیاسی جماعت سے ہو۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ ریاستی ادارے اپنی ذمہ داریاں آزادانہ، غیر جانبدارانہ اور آئین و قانون کے مطابق انجام دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کے استحصال کی کسی بھی کوشش کا سختی سے نوٹس لیا جائے گا اور اس کی مکمل روک تھام کی جائے گی۔

انہوں نے خبردار کیا کہ سیاسی دباؤ، اثر و رسوخ کے غلط استعمال یا ذاتی نوعیت کے معاملات کو عوامی سطح پر لیک کرنے کی دھمکیوں کے ذریعے کسی خاتون کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کے مطابق اس معاملے میں ملوث ہر شخص کے لیے یہ ایک واضح اور سنجیدہ وارننگ ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US