فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس دورے کے دوران وہ ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ امن مذاکرات، خطے میں استحکام کے فروغ اور دیگر اہم علاقائی امور پر بات چیت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایرانی قیادت اور دیگر اعلیٰ حکومتی شخصیات سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں، جن میں باہمی تعلقات اور خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔