حکومت نے عوام کو ایک بار پھر ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
وزارتِ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 6 روپے 80 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے جس کے بعد شہریوں کو ایندھن کی خریداری پر کچھ ریلیف ملے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ جمعے کو بھی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 5، 5 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا، اور اب مسلسل دوسری مرتبہ قیمتیں کم کیے جانے سے عوامی حلقوں میں امید پیدا ہوئی ہے کہ مہنگائی کے دباؤ میں کچھ کمی آ سکتی ہے۔