ایران امریکا کشیدگی کم کرانے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری

image

پاکستان کی جانب سے امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کم کرانے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں، جبکہ اسی سلسلے میں فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی ایران میں موجود ہیں۔

ایرانی حکام کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تہران میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی، جس میں خطے میں کشیدگی کم کرنے، امن و استحکام اور مغربی ایشیا کی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں سفارتی کوششوں کو مزید مؤثر بنانے اور جاری تنازعات کے حل کے لیے تعاون بڑھانے پر بھی گفتگو کی۔

واضح رہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر گزشتہ روز ایران پہنچے تھے جہاں ایرانی وزیر داخلہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ایران میں موجود ہیں اور انہوں نے ایرانی قیادت کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کی ہیں، جن میں امریکا اور ایران کے درمیان جاری تنازعات میں کمی اور خطے میں امن کے قیام سے متعلق امور زیر بحث آئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US