وزیرِ اعظم شہباز شریف 4 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

image

وزیرِ اعظم شہباز شریف چار روزہ سرکاری دورے کے پہلے مرحلے میں چین کے شہر ہانگژو پہنچ گئے ہیں۔وزیرِ اعظم کے ہمراہ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ بھی موجود ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرِ اعظم کا یہ دورہ 26 مئی تک جاری رہے گا جس کا مقصد دوطرفہ تعلقات، سیاسی روابط اور معاشی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

دورے کے دوران وزیرِ اعظم ہانگژو میں ژجیانگ صوبے کے پارٹی سیکرٹری سے ملاقات کریں گے جبکہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور علاقائی امور پر بھی بات چیت متوقع ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک فیز 2 کے تحت کاروباری تعاون بڑھانے کے لیے بزنس فورمز، معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریبات بھی منعقد ہوں گی۔

وزیرِ اعظم معروف چینی کمپنیوں کے سی ای اوز سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ علی بابا گروپ سمیت دیگر اداروں کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ بھی کریں گے۔

بعد ازاں شہباز شریف بیجنگ جائیں گے جہاں وہ چینی صدر اور وزیرِ اعظم سے ملاقات کریں گے۔دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تقریبات میں بھی شرکت متوقع ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US